شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا بھی میچ دیکھنے ’’لاہور‘‘ پہنچ گئیں

Published on October 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 596)      No Comments


لاہور (یو این پی) آل راؤٴنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا لاہور پہنچ گئیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہونے والا آخری ٹی 20 میچ دیکھنے لاہور پہنچ گئی ہیں۔اس موقع پر ثانیہ مرزا کی جانب سے دلی جذبات کی عکاسی کرتی تصویر بھی اپنے مداحوں کیلئے شیئر کی گئی ہے۔ اپنی تصویر کے ساتھ ٹوئٹ میں ثانیہ نے اپنے جذبات کا اظہار صرف گھر کے ساتھ دل کا ایموجی بنا کر اور الحمداللہ لکھ کر کیا۔پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیمیں دبئی اور ابو ظہبی سے لاہور پہنچی ہیں، دونوں ٹیمیں آج شام 6 بجے قذافی اسٹیڈیم میں تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ کھیلیں گی۔پاکستانی کرکٹ ٹیم ایمریٹس کی پرواز ای کے 622 کے ذریعے رات 2 بجے، جب کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم اتحاد ائیرلائن کی پرواز ای وائے 241 کے ذریعے رات 2 بج کر 25 منٹ پر لاہور ائیرپورٹ پہنچیں، جہاں پنجاب حکومت اور پی سی بی کے اعلی حکام نے پرتباک استقبال کیا۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکن کرکٹ ٹیمیں 8 سال بعد لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes