آرمی چیف کی امریکی سفیر اور اردن رائل ائیر فورس کے کمانڈر سے الگ الگ ملاقاتیں

Published on November 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 249)      No Comments

راولپنڈی(یواین پی )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی سفیر اور اردن رائل ائیر فورس کے کمانڈر سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے جی ایچ کیو کا دورہ کر کے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔آج اردن رائل ائیر فورس کے کمانڈر میجر جنرل یوسف احمد نے بھی جی ایچ کیو میں جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ عسکری تعلقات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر میجر جنرل یوسف احمد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میںپاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا اور پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بھی تعریف کی ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes