عمران خان نے داوڑ کنڈی کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کر دیا

Published on November 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 286)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی ایم این اے داوڑ کنڈی کے الزامات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے انہیں غلط قرار دیدیا ہے۔ عمران خان نے داوڑ کنڈی کے خلاف پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے انہیں پارٹی سے نکالنے کا اعلان کیا ہے۔عمران خان نے کہا ہے کہ ایم این اے داوڑ کنڈی ابھی سے نہیں، بہت دیر سے پارٹی کے خلاف باتیں کر رہے ہیں۔ داوڑ کنڈی کو ہم پارٹی سے نکال رہے ہیں۔ یہ ابھی سے نہیں بلکہ ایک سال سے پارٹی کے خلاف بیان دے رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ داوڑ کنڈی وزیرِ اعلیٰ کے خلاف بھی بیانات دیتا رہے ہیں۔ وہ پارٹی میٹنگز میں بھی نہیں آ رہے، اس لیے ان کے خلاف ایکشن لے رہے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر داوڑ کنڈی کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے۔ پارٹی ترجمان فواد چوہدری کے مطابق داوڑ کنڈی کو شوکاز نوٹس جاری کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ ایم این اے داوڑ کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان لڑکی واقعہ میں علی امین گنڈا پور پر الزامات عائد کیے تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog