پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا امکان

Published on November 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 691)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) عوام پر ایک مرتبہ پھر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس رییگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرول مہنگا کرنے کی سمری وزارت خزانہ کو بھجوا دی ہے۔ سمری میں پٹرول ایک روپیہ 48 پیسے فی لٹرمہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ مٹی کا تیل 15 روپے 35 پیسے فی لٹر بڑھانے، لائٹ ڈیزل 13 روپے 15 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 1 روپے 20 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔ اکتوبر 2017ء میں پٹرول کی قیمت میں دو اعشاریہ 49 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پانچ اعشاریہ 19، لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں پانچ اعشاریہ 19 پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme