سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کا لہورائیگاں نہیں جائے گا، علیم خان

Published on December 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 331)      No Comments

لاہور(یوا ین پی )پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کا لہورائیگاں نہیں جائے گا، چوروں، لٹیروں اور قاتلوں کو حکومت میں رہنے کا کوئی حق نہیں اور نہ ہی ایسے عناصر کی حکومت چلے گی جو سرکار کے اسلحے سے عوام کی جانیں لے اور پھر حقائق بھی سامنے نہ آنے دے عبدالعلیم خان نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کے بعد پنجاب میں بھی نواز لیگ ناکام ہو چکی ہے حکمران خاطر جمع رکھیں انہوں نے جو بویا ہے وہ ہر حال میں کاٹنا ہی پڑے گا انہوں نے کہا کہ عدلیہ نے ایک مرتبہ پھر کسی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر آزادانہ اور انصاف پر مبنی فیصلہ دیا ہے جس کی جس قدر تحسین کی جائے کم ہے اور اب جلد انکوائری رپورٹ میں سامنے آنے والے قصوواروں اور سہولت کاروں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے عبدالعلیم خان نے کہا کہ نواز لیگ کے ہر دور حکومت کا ایک ہی اصول رہا ہے کہ تھانے،عدالتیں،کچہریاں اور ادارے سب ان کے غلام بن کر رہیں،کرپشن کریں تو کوئی پوچھنے والا نہ ہو،جرم کریں تو کوئی سوال نہ کرے،جمہوریت ان کیلئے من مانی کا ذریعہ اور قوم کا مستقبل کھلونے سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتا، عبدالعلیم خان نے کہا کہ جمہوری آمروں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ کل کو حساب دینا پڑے گا لیکن تاریخ گواہ ہے کہ ناحق خون کبھی نہیں چھپتا،مظلوموں کی آہ بڑے بڑے فرعونوں کو لے ڈوبتی ہے،نواز خاندان اور درباریوں نے جو کچھ کیا وہ سامنے آ چکا ہے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد نواز لیگ کے وزراء کی بڑھکیں انتہائی شرمناک ہیں،عدالتوں کی بجائے عوام کی عدالت میں جانے کے دعوے کرنے والے ملک میں جنگل کا قانون چاہتے ہیں،اگر عدالتوں کو فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں تو کیا ملک کو آئین اور قانون کے بغیر ہی چھوڑ دیا جائے؟ کیا سپریم کورٹ جاتی امراء4 میں بناکر کیپٹن(ر)کو ریڈر رکھ لیا جائے کہ جو نواز شریف کہیں وہی لکھ دیا جائے؟ انہوں نے کہا کہ دھرنا ختم ہوا تو دستخط کرنے والوں میں وزیر داخلہ احسن اقبال بھی شامل تھے،اب عابد شیر علی طنز کررہے ہیں کہ کسی تیسری قوت نے ختم کرایا،کٹھ پتلی حکومت خود اپنی رٹ کی نفی کررہی ہے،معاملہ ان کے ہاتھ میں رہتا تو پورے ملک میں آگ اور خون کی ہولی کھیلی جاتی، اگر فوج نے مسئلہ حل کروایا بھی تو قوم پر احسان کیا ہے ، عبدالعلیم خان نے کہا کہ طعنے دینے والوں کو شرم آنی چاہیے، ان کا کھوکھلا اقتدار بھی بہت جلدختم ہونے والا ہے، الیکشن کا خیال چھوڑ کر جیلوں میں جانے کی تیاری کریں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes