ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کی مشترکہ کاروائی ڈی سی نوشہروفیروز کا پی اےآر اکاونٹنٹ اور شوشل ویلفیئر آفیسر گرفتار

Published on December 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 128)      No Comments

نوشہرو فیروز (یواین پی)موٹروے کرپشن کیس میں ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کی مشترکہ کاروائی ڈی سے نوشہروفیروز کا پی اےآر اکاونٹنٹ اور شوشل ویلفیئر آفیسر گرفتار۔تفصیلات کے مطابق موٹروے ایم سیکس کے فنڈز میں اربوں روہے کی کرپشن کرنے والے ڈی سی نوشہروفیروز تاشفین عالم جن کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ بیرون ملک فرار ہوگئے ہیں کے ماتحت ملازمین کو ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن نے مشترکہ کاروائی کرکے ان کے پی اے عزیز انصاری سابقہ اکاونٹنٹ رستم کھوسہ اور شوشل ویلفیئر آفیسر نوشہروفیروز سجاد میمن کو گرفتار کرلیا ہے یاد رہے ایف آئی اے نے چند روز قبل نوشہروفیروز سندھ بینک کے برانچ آفیسر آپریشن مینجر سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے دس روزہ ریمانڈ لے کر تحویل میں لے لیا تھا ذرائع کے مطابق حکومت اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ڈی سی نوشہروفیروز تاشفین عالم کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کردیے ہیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes