پاک بحریہ کے سربراہ کا دورہ ترکی، اہم شخصیات سے ملاقاتیں

Published on December 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 212)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی ترکی کے سرکاری دورے پر ہیں۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے دورے کے دوران کمانڈر ترکش فلیٹ، وائس ایڈمرل اِرکیومنٹ ٹیٹلی اوگلو اور کمانڈر آف ترکش نادرن ایریا ریئر ایڈمرل (یو ایچ) اسکندر یلدرم سے ملاقاتیں کیں۔

ترکش فلیٹ ہیڈ کوارٹرز گولکک بیس پہنچنے پر کمانڈر ترکش فلیٹ نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ کو اعزازی سلامی پیش کی گئی۔ بعد ازاں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کمانڈر ترکش فلیٹ وائس ایڈمرل اِرکیومنٹ ٹیٹلی اوگلو سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُمور بشمول بحری اشتراکیت اور بحرِ ہند میں سکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ کو ترکش فلیٹ کمانڈ کے متعلق تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے خطے میںمیری ٹائم امن و استحکام کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ترکش نیوی کے کردار اورخدمات کی تعریف کی۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے گولکیک نیول شپ یارڈ اور ترکش نیوی کے جہاز ہیبیلیادا کا دورہ کیا۔ ترکش نیوی کے جہاز آمد پر ترکش نیوی کے چاق و چوبند دستے نے انہیں اعزازی سلامی پیش کی۔ جہاز کے دورے کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ نے جہاز کے عملے کے ساتھ بات چیت کی اور ان کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کی دوستی بے مثال اور نہایت ہی اہم ہے اور دونوں ممالک کے مابین تعاون مضبوط تعلقات کا باعث ہے۔

 

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题