الیکشن کمیشن نے جہانگیرترین کو ڈی سیٹ کردیا، نوٹیفکیشن جاری

Published on December 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 227)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی) سپریم کورٹ کی جانب سے تاحیات نا اہل قرار دینے کے بعد الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کو ممبر قومی اسمبلی کے نشست سے ڈی سیٹ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔سپریم کورٹ نے جہانگیر خان ترین کو تاحیات نااہل قرار دے دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کو قومی اسمبلی کی نشست سے ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔جہانگیر ترین کو این اے 154 لودھراں ون کی نشست سے ڈی سیٹ کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ساڑھے چار سال میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 154 دوسرا منتخب ایم این اے نااہل ہوا ہے۔ جہانگیرترین سے قبل صدیق بلوچ کو الیکشن ٹریبونل نے نااہل قرار دیا تھا۔ جہانگیرترین کی نااہلی سے این اے 154 پر دوسری بارضمنی انتخاب ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题