عمران خان نااہلی کیس: نواز شریف نے ملک گیرتحریک چلانے کا اعلان کردیا

Published on December 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 592)      No Comments

لندن ( یو این پی ) سابق نااہل وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ کل کے فیصلے نے ہماری بات سچ ثابت کردی، فیصلے کے خلاف ملک میں بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے، آف شور کمپنی والے کو چھوڑ دیا گیا، یہ کہاں کاانصاف ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں اپنی رہائش گاہ سے وطن واپسی کے لئے ائیر پورٹ روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اپنی گفتگو میں نوازشریف نے ایک بار پھر عدلیہ پر شدید تنقید کی۔ان کا کہنا تھا کہ کل کے فیصلے نے ہماری بات سچ ثابت کردی، میری خیالی تنخواہ کو اثاثہ مان لیا گیا، عمران خان کی ایسی ویڈیوز موجود ہیں جس میں انہوں نے خود آف شوزکمپنی کا اعتراف کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题