بلوچستان کابینہ کے 2 صوبائی وزراء کا مستعفی ہونے کا فیصلہ: ذرائع

Published on January 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 375)      No Comments

کوئٹہ(یوا ین پی) ذرائع کے مطابق، صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر ماہی گیری سرفراز ڈومکی نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ وزراء نے استعفوں کا فیصلہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد کیا۔ذرائع کے مطابق، صوبائی وزیر فشریز سرفراز خان ڈومکی نے کہا ہے کہ انہوں نے ذاتی مصروفیت کے باعث استعفیٰ دیا ہے۔ ادھر، پشتونخواء میپ کے پارلیمانی ارکان اور پارٹی عہدیداروں کا ہنگامی اجلاس محمود خان اچکزئی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ ایم پی ایز ہاسٹل میں جاری اجلاس میں کارکنوں نے پارٹی وزراء سے گلے شکوے کئے۔ اجلاس میں چار ارکان نے شرکت نہیں کی۔ منحرف ارکان کے اپوزیشن ارکان سے رابطے جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق، ناراض ارکان کی پانچ بجے خفیہ مقام پر بیٹھک ہوئی۔ بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کے بعض ارکان اور وزراء کے اپوزیشن سے رابطے میں ہیں۔ مسلم لیگ نون کے دونوں وزراء کسی بھی وقت باضابطہ وزارتوں سے مستعفی ہو سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes