پاکستان پیپلز پارٹی کو دھچکا

Published on January 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 308)      No Comments

بنوں (یو این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کو دھچکا، اہم ترین رہنما نے بغاوت کرتے ہوئے پارٹی کو چھوڑ دیا ۔ ملک حاجی نور اسلام اپنے خاندان و ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق بنوں حلقہ پی کے 71 میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ناز علی خان،ایف آر بنوں کے صدر حاجی گل نواب خان ، حلقہ پیکے 71کے اُمیدوار تیمور ز باز خان ، ملک جوہر علیاور ملک سہراب وزیر پر مشتمل وفد نے ڈومیل کوٹکہ عالم خیل عیدل خیل میں ملک حاجی نور اسلام اور ان کے بھائی حاجی گل اسلام خان کیساتھ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں اے این پی میں شمولیت کی دعوت دی اس موقع پر حاجی تیمور باز خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ تقدیر کے فیصلے عوام کے ہاتھوں میں ووٹ کی شکل میں موجود ہیں اب کسی کے انتخاب کا اختیار اور ترازو شہری کے پاس ہے وہ اپنی ترازو سے اُمیدوار کا ناپ تول کرکے انتخاب کر سکتے ہیں لیکن شرط یہ ہوگی کہ فیصلہ سوچ بیچار سے کرنا ہو گا کیونکہ ووٹ ایک امانت ہے اور احتساب کا ایک دن مقرر ہے منتخب نمائندوں سے قوم کے حقوق جبکہ شہری سے ووٹ کے استعمال کا پوچھا جائے گا اے این پی کے رہنماؤں کی سوچ سیاسی نہیں بلکہ قومی ہے سیاسی سوچ رکھنے والے کی توجہ انتخابات جیتنے اور کرسی پانے پر ہوتی ہے لیکن ہماری سوچ تعمیری ہے یہی وجہ ہے کہ آئے روز عوام دیگر سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر حلقہ پی کے 71میں عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ور وہ بھی بغیر اعلانات کے کیونکہ ہم جھوٹی اعلانات نہیں کرتے اے این پی کے قائدین اورورکر کسی سیاسی جماعت کی بھی کردار کشی پر وقت ضائع نہیں کرتے اور نہ ہی یہ زیب دیتی ہے اُنہوں نے کہا کہ ہم قوم کی خدمت کیلئے جدو جہد کر رہے ہیں نہ کہ اپنی جیب بھرنے کیلئے کیونکہ پچھلے سال کے انتخابات میں میرے قافلے پر دھماکہ تک ہوا وجہ صرف یہ تھی کہ قوم کے حقوق کیلئے میدان میں آ نکلے ہیں اپنے پورے حلقہ پی کے 71 میں تمام اقوام کو بلا تفریق حقوق دینے کا تہیہ کر رکھا ہے انشاء اللہ کسی کی بھی حق تلفی نہیں کی جائے گی اس موقع پر حاجی نور اسلام خان اور گل اسلام خان نے اپنے خاندان و ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی سے اپنی رفاقت توڑ کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی اور 14جنوری کو ڈومیل میں باقاعدہ جلسہ منعقد کرانے کا اعلان کیا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog