موحولیاتی آلودگی وپانی فراہمی کیس، چیف جسٹس ثاقب نثار نے میئر کراچی کو فوری طلب کر لیا

Published on January 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 238)      No Comments

کراچی (یواین پی)چیف جسٹس ثاقب نثار نے موحولیاتی آلودگی اور پانی فراہمی کیس میں میئر کراچی وسیم اختر کو فوری طور پر طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پہلی بار چھٹی کے روز بھی مقدمات کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس نے دوران سماعت استفسار کیا کہ میئر کراچی کون ہے ؟۔چیف جسٹس آف پاکستان نے میئر کراچی کو فوری طلب کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی سوال ہے منصوبے کب پورے ہونگے ،آپ رپورٹس میں ہمیں مت الجھائیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ میں آپ کو منصوبوں کی تفصیلات بتا دیتا ہوں،سیدھا بتایا جائے منصوبے پر عمل کب ہو گا،انہوں نے کہا کہ یہ بتائیں اس شہر میںپانی کی کمی کیوں ہے اورپانی کی کمی ٹینکرز کے ذریعے کیوں پوری کی جا رہی ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پانی ہر گھر کی ضرورت ہے ،پینے کا پانی ہٹا دیں،استعمال کیلئے ٹینکر میں کیوں دیا جاتا ہے۔اس پر ایم ڈی واٹر بورڈ نے بتایا کہ بہت سے علاقے کچی آبادیاں ہیں جہاں لائنیں نہیں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ باتھ آئی لینڈ کہاں ہے ؟،اس پر ایم ڈی واٹر بورڈ نے بتایا کہ جی باتھ آئی لینڈ میں پانی کی لائنیں ہی نہیں،ہاشم رضا زیدی نے کہاکہ ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو تفصیلات بتا دی ہیں،چیف جسٹس آف پاکستان نے کہاکہ ٹینکرز سے فراہمی کا مطلب پانی ہے مگر دینے کا نظام نہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes