امہ صہیونی حکومت کو پرامن پناہ گاہیں تیار کرنے کی اجازت نہ دے: آیت اللہ خامنہ ای

Published on January 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 292)      No Comments

تہران (یواین پی) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کشمیر، فلسطین، یمن اور میانمار جیسے اہم مسائل سے غافل نہ رہے، اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہیے کہ صہیونی حکومت اپنے لئے پرامن پناہ گاہیں تیار کرلے۔اسلامی ملکوں کے پارلیمانی اسپیکروں سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ ہمیں اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہیے کہ مغرب کی خطرناک تشہیراتی مشینری جو صیہونیوں کے اختیار میں ہے، اسلامی دنیا کے اہم ترین مسائل کو پس پردہ ڈال دے اور سازشی انداز میں ملت اسلامیہ کے اہم مسائل کو نظروں سے اوجھل کر دے۔اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہئے کہ صہیونی حکومت اپنے لئے پرامن پناہ گاہیں تیار کرلے۔ امہ پوری طاقت اور ہمت کے ساتھ کشمیر اور میانمار کے ساتھ ساتھ ،فلسطین اور یمن کے حق میں آواز بلند کریں۔انہوں نے روایتی حریف سعودی عرب پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ آل سعود خیانت کار ہیں۔ اس خطے کی جو حکومتیں سعودی حکومت کی طرح اپنے بھائیوں کے ساتھ جنگ میں امریکیوں اور صیہونی حکومت کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں وہ کھلی خیانت کی مرتکب ہو رہی ہیں۔ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران مخالف بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ آج امریکا میں جو شخص اقتدار میں ہے، وہ کھل کر اپنے ملک کا موقف بیان کر رہا ہے، حقیقت بیانی کے ذریعے اس کے دعووں کے جھوٹ کو بے نقاب کر کے، عوام اور دانشوروں کو حقیقت سے باخبر کرنے کی ضرورت ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes