زینب قتل کیس، سپریم کورٹ کی ملزموں کی گرفتاری کیلئے تحقیقاتی اداروں کو 72 گھنٹے کی مہلت

Published on January 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 358)      No Comments

لاہور(یواین پی)سپریم کورٹ نے قصور واقعہ میں ملزموں کی گرفتاری کیلئے تحقیقاتی اداروں کو 72 گھنٹے کی مہلت دے دی،چیف جسٹس آف پاکستان نے کہاہے  کہ زینب قتل کیس کا ملزم ہر صورت گرفتار کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں زینب قتل کیس کی سماعت ہوئی، تحقیقاتی کمیٹی نے عدالت سے کہا ہے کہ کسی نتیجے پر پہنچنے کیلئے مزید وقت درکار ہے ، چیف جسٹس ثاقب نثار نے 72 گھنٹوں کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ جوہو سکتاہے وہ تین دنوں میں ترجیحی بنیادوں پر کریں، 72 گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes