راجن پور، ماں کی ممتا اپنے اغوا شدہ نونہال بچے کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

Published on February 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 575)      No Comments

راجن پور (یواین پی) راجن پور، ماں کی ممتا اپنے اغوا شدہ نونہال بچے کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور۔ جرائم پیشہ افراد نے گھر میں کام کی غرض سے بلا کر فروخت کر دیا جبکہ فروخت کی گئی خاتون سے اس کا بچہ بھی اغوا کر لیا، مظلوم خاتون انصاف کی حصول کے لیے اپنی آواز حکام بالا تک پہنچانے کے لیے پریس کلب پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق راجن پور کے نواحی علاقہ فاضل پور سے تعلق رکھنے والی گلشن بی بی کچھ عرصہ قبل شوہر کے تشدد اور گھریلو حالات سے تنگ آکر اپنے اور اپنے بچے کا پیٹ پالنے کے لیے گھروں میں کام کرنے کے لیے ڈیرہ غازی خان گئی ۔ جہاں پر گلشن بی بی کو شہر بانو اور عارف نامی شخص نے نشہ آور چیز کھلا کر بے ہوشی کی حالت میں نظر کچھیلہ کو فروخت کر دیا ۔ واقعہ کے بعد گلشن بی بی موقع سے فرار ہو کرتھانہ سول لائن ڈی جی خان پہنچی۔ 4 ماہ قبل پیش آنے والے واقعہ پرتھانہ سول لائن ڈیرہ غازیخان نے فوری کاروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔ جبکہ 4 ماہ گزرنے کے باوجود بااثر ملزمان قانون کی گرفت سے آزاد ہیں اور خاتون پر پولیس کے ذریعے صلح کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے گلشن بی بی نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب ، آر پی او ڈیرہ غازی خان سہیل حبیب تاجک سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس میں چھپے کرپٹ اہلکاروں کے خلاف کاروائی کے ساتھ ساتھ اس کا بچہ بازیاب کروایا جائے

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes