عاصمہ جہانگیر کا وہ اعزاز جو پاکستان کی کسی اور خاتون کے پاس نہیں

Published on February 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 517)      No Comments

لاہور (یواین پی)معروف قانون دان عاصمہ جہانگیرانتقال کرگئی ہیں، وہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی صدر بننے والی پہلی اور آخری خاتون ہیں، ان کے علاوہ کوئی خاتون یہ اعزاز حاصل نہیں کرسکی۔
عاصمہ جہانگیر نے عدلیہ بحالی کی تحریک میں اہم کرداراداکیااور 2007 میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی صدر منتخب ہوئیں، وہ پاکستان کی پہلی خاتون ہیں جو اس عہدے پر فائز ہوئیں، عاصمہ جہانگیر کے بعد اب تک کوئی بھی خاتون سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی صدر منتخب نہیں ہوسکی۔عاصمہ جہانگیر 27 جنوری 1952 کولاہورمیں پیداہوئیں ، انہوں نے 1978 میں پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل بی کیا۔ عاصمہ جہانگیر نے ضیا کے مارشل لا کے خلاف جمہوریت بحالی کی تحریک میں حصہ لیا اور 1983 میں جیل بھی کاٹی، بےنظیر بھٹو اور عاصمہ جہانگیر بچپن کی سہیلیاں تھیں لیکن دوستی کے باوجود عاصمہ جہانگیر نے بےنظیر بھٹوکی سیاسی مخالفت کی۔ عاصمہ جہانگیرانسانی حقوق کمیشن آف پاکستان کے بانیوں میں سے تھیں، انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے 2010 میں ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy