این اے 154 ضمنی انتخاب ،ن لیگ نے پی ٹی آئی کی سیٹ ’دھڑلے ‘سے چھین لی

Published on February 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 439)      No Comments

لودھراں (یواین پی)قومی اسمبلی کے احلقہ این اے 154 ضمنی انتخاب کا مکمل غیر سرکار ی و غیر حتمی نتیجہ سامنے آ گیاہے جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر اقبال شاہ نے میدان مار لیاہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف اپنی ہی نشست سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے۔ این اے 154 کے مکمل 338 پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ سامنے آ گیاہے جس کے مطابق ن لیگ نے واضح اکثریت حاصل کرتے ہوئے میدان مار لیا ہے اور ایک لاکھ 16 ہزار 590ووٹوں سے کامیاب قرار پائی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی ترین 91 ہزار 230ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes