پانچ لوگوں نے مجھے نااہل قرار دیکر کروڑوں عوام کے ووٹوں کو پھاڑ کر پھینک دیانواز شریف

Published on February 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 311)      No Comments

کوٹ مومن(یواین پی) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ( ن )کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ پانچ لوگوں نے مجھے نااہل قرار دیکر کروڑوں عوام کے ووٹوں کو پھاڑ کر پھینک دیا ہماری پارٹی کے ساتھ الیکشن سے پہلے ہی دھاندلی ہورہی ہے۔کوٹ مومن میں تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پانچ لوگوں نے مجھے نااہل قرار دیکر کروڑوں ووٹوں کو پھاڑ دیا، ن لیگ کے امیدوار کو انتخابی نشان شیر سے محروم کردیا گیا، ن لیگ کا انتخابی نشان شیر ہے ہمارے امیدوار کو پک اپ کا نشان کیوں دیا گیا ہے، اتنی بڑی نا انصافی کیوں؟ مسلم لیگ (ن) کو سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے سے روک کر 2018 کے عام انتخابات سے قبل ہی دھاندلی کی جارہی ہے۔مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ میں نے کون سی کرپشن کی تھی، مجھے وزارت عظمیٰ سے نکالنے والے بھی مانتے ہیں کہ نواز شریف نے نہ کوئی کرپشن کی نہ سرکاری خزانے میں خرد برد کی، مجھے اس بات پر نکالا کہ میں نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی، معروف قانون دانوں نے اس فیصلے کو غلط قرار دیا، نامور وکلا نے فیصلے کو تسلیم نہیں کیا اور کہا کہ اقامے پر نواز شریف کو نکالنا جائز نہیں، عمران خان نے خود اعتراف کیا کہ نواز شریف کے خلاف کمزور فیصلہ آیا ہے، پھر اس فیصلے کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ پانچ لوگوں نے مجھے نااہل قرار دیکر کروڑوں ووٹوں کو پھاڑ کر پھینک دیا، پہلے فیصلے سے ووٹ دینے والے کروڑوں لوگوں کی توہین ہوئی، ججز نے اسی فیصلے کی بنیاد پر مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے بھی ہٹادیا، انہیں کروڑوں ووٹوں کی کوئی پرواہ نہیں، عوام کے ووٹ کی پاکستان کے اندر حرمت ہونے چاہیے یا نہیں، جو ووٹ کی عزت نہیں کرے گا ہم بھی اس کی عزت نہیں کریں گے، پاکستان کے حالات دوبارہ خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے، یہ پاکستان کی سلامتی کی جنگ ہے، میں بھی برداشت کررہا ہوں اور عوام بھی تحمل سے کام لیں۔ن کا کہنا تھا کہ پاکستان سے محبت کرنے والا اور حق پر ڈٹنے والا انسان ہوں، پیچھے ہٹنے والا نہیں، ا?ج پاکستان کے ساتھ جو چند لوگ سلوک کررہے ہیں وہ ہم روکیں گے اور ملک کو ڈگر پر لائیں گے۔نوازشریف نے کہا کہ اب سوچا جارہا ہے نوازشریف کو سیاست سے آوٹ کردو، یہ آوٹ کررہے ہیں اور عوام اِن کررہے ہیں، یہ سب کچھ جو نواز شریف اور (ن) لیگ کے خلاف ہورہا ہے یہ سب آپ کو قبول ہے؟ ہم نے اس کے خلاف لڑنا ہے، ہم یہ جنگ جیتیں گے، یہ جنگ جیتنا بہت ضروری ہے، یہ ملک کی سلامتی کی جنگ ہے، آپ میرا ساتھ دیں، جیسے پہلے وعدے پورے کیے آئندہ ساتھ مل کر تمام وعدے پورے کریں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题