خورشید شاہ نے بیٹے کی شادی پرفلم ’’دھوم ‘‘کی یاد تازہ کردی

Published on March 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 265)      No Comments


کراچی(یو این پی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے اپنے بیٹے کی شادی کے موقع پر ایسا دبنگ انداز اپنایا کہ حاضرین حیران رہ گئے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ کے بیٹے کی مہندی کی تقریب مقامی ہال میں منعقد ہوئی، اس موقع پر خورشید شاہ نے ایسی انٹری دی کہ وہاں موجود تمام لوگ حیران رہ گئے۔خورشید شاہ نے بیٹے کی مہندی کی تقریب میں فلمی انداز میں انٹری دی اور وہ ہیوی موٹر سائیکل پر ہال کے اندر آئے۔خورشید شاہ نے خود موٹر سائیکل چلائی اور دلہے کو پیچھے بٹھایا،ہال میں موجود مہمانوں کو پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ کی جانب سے ایسی انٹری دینے کی توقع نہیں تھی تاہم خورشید شاہ نے کسی کی پرواہ نہیں کی اور بیٹے کی شادی پر کھل کر خوشی منائی۔خورشید شاہ کے صاحبزادے زیرک شاہ کی شادی سابق رکن پارلیمنٹ محمد خان جونیجو کی صاحبزادی سے ہورہی ہے، مہندی کی تقریب میں اہم سیاسی و سماجی شخصیات بھی شریک تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ زیرک شاہ کی خواہش تھی کہ وہ اپنے والد خورشید شاہ کے ہمراہ اسپورٹس بائیک پر مہندی کے مقام تک پہنچیں۔اس موقع پر اسپورٹس بائیک کو بھی پھولوں سے سجایا گیا تھا، تقریب میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes