عا لمی یو م خو اتین کے حو الے سے وہاڑی میں مختلف تقاریب کا انعقاد

Published on March 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 333)      No Comments

وہاڑی (یواین پی)عا لمی یو م خو اتین کے حو الے سے وہاڑی میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا جن میں خواتین کی خدمات اور کار ہائے نمایاں کو اجا گر کیا گیا ہے صو بائی سطح پر ایوان اقبال لاہو رمیں ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس کو براہ راست ڈپٹی کمشنر آفس وہاڑی کے کمیٹی روم میں بڑی سکر ین پر دکھا یا گیا جس کو محکمہ سوشل ویلفیئر ، تر قی خواتین ، تعلیم ،بہبو د آبادی اور سو ل سو سائٹی سے تعلق رکھنے والی کیثر خواتین نے دیکھا ۔اس مو قع پر ڈسٹرکٹ ایجو کیشن سیکنڈ ری مصبا ح رفیق، منیجر وومن ورکنگ ہاسٹل سدیہ اسلم، ڈپٹی ڈائر یکٹر سو شل ویلفیئر رائے اختر اظہر ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفا رمیشن میاں نعیم عاصم، ڈسٹرکٹ پا پو لیشن ویلفیئر آفیسر را راشد حفیظ بھی مو جو د تھے خواتین کے حقو ق کو اجا گر کر نے کےلئے گو رنمنٹ گر لز ہائی سکول دانیو ال میں ایک خصو صی تقریب کا انتظام کیا گیا جس میں خواتین کے اسلام نے حقوق اور پا کستان کی تر قی میں خواتین کے کر دار پر رو شنی ڈالی گئی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے چیف ایگز یکٹو آفیسر ایجو کیشن شو کت علی طاہر نے کہا کہ ہماری خواتین زندگی کے ہر شعبے میں مردوں کے شا نہ بشانہ کام کر رہی ہیں ہمیں اپنی خواتین کی حو صلہ افزائی کر نے کی ضر ورت ہے جب تک خواتین مر دوں کے بر ابر نہیں آئیں گی اس وقت تک ہم تر قی نہیں کر سکتے آج تعلیم کے میدان میں ہماری بچیاں ہمارے بچوں سے آگے نکل گئی ہیں اعلی تعلیم کے اداروں میں خواتین کی تعداد زیادہ نظر آرہی ہے سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر ایلمینٹری مصباح رفیق نے کہا کہ خواتین کے کر دار کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے خواتین کو تعلیم دینا انتہائی ضروری ہے خواتین کو اپنے حقو ق کےلئے ڈٹ کر مقا بلہ کر نا ہو گا ہیڈ مسٹر گو رنمنٹ گر لز ہائی سکول دانیو ل سمیعہ کو ثر نے کہا کہ آج ہم تجد ےد عہد کےلئے اکٹھے ہوئے ہیں کہ خواتین پر کسی قسم کا ظلم یا زیادتی بر داشت نہیں کی جائے گی سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے عذرا عبد الحی نے کہا کہ اسلام خواتین کو اعلی مقام دیتا ہے چودہ سو سال قبل ہی اسلام نے خواتین کو تمام حقو ق دے دیئے تھے اس مو قع پر طا لبات نے خو اتین کے حقو ق کو اجا گر کر نے کےلئے خوبصورت ٹیبلو اور خاکے بھی پیش کئے ۔گو رنمنٹ پو سٹ گر یجو ایٹ گر لز کا لج وہاڑی میں بھی عا لمی یو م خواتین کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائر یکٹر کالجزسیدغلام محمد بخاری نے کہا کہ ہمیں خواتین کو عز ت اور احترام دینا ہے اللہ تعالی نے خواتین کو بہت سی صلا حیتوں کا ما لک بنا یا ہے ہمیں ہمیشہ ان کے حقو ق کا خیا ل رکھنا چا ہیے خواتین ماں ، بہن اور بیٹی کے روپ میں ہمارے لئے رحمت ہے پر نسپل کالج نجمہ گلزار نے کہا کہ جو معا شرہ خواتین کو اہمیت نہیں دیتا وہ کبھی تر قی نہیں کر سکتا اس لئے ہمیں اپنی بچیوں کی اچھی تعلیم و تر بیت کرنے چا ہیے تاکہ وہ ملک و قوم کی تر قی میں اپنا کر دار دادا کر سکیں اس موقع پر ڈاکٹر سمیر ا گو ندل، پروفیسر فہمید با نو، صو بی حسن نے بھی خطا ب کیا کا لج کی طا لبات نے خواتین کے حقو ق کو اجا گر کر نے کےلئے ٹیبلو اور خاکے پیش کئے ۔خواتین کے حقو ق کے حوالے سے صنعت زار میں بھی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائر یکٹر سو شل ویلفیئر رائے اختر اظہر تھے اس موقع پر منیجر وومن سنٹرمنزہ کو ثر،سدیہ اسلم ،نو شین ملک ، زاہد اقبال بھی مو جو دتھے تقریب میں حکو مت پنجاب کی خواتین کی فلاح و بہبود کےلئے کئے جانے والے اقدامات سے آگا ہ کیا گیا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy