تھر میں ہلاکتوں سے متعلق کیس، چیف جسٹس نے وزیر صحت سندھ اور سیکرٹری صحت کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا

Published on March 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 328)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)تھرمیں بچوں کی ہلاکت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے وزیر صحت سندھ اور سیکرٹری صحت کو عدالت میں طلب کر لیا اور سماعت 31 مارچ تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے تھر میں بچوں کی ہلاکت سے متعلق کیس کی سماعت کی، دوران سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ زائدالمیعادویکسین سے مٹھی ہسپتال میں 3 بچے ہلاک ہوئے،ذمہ داروں کومعطل کرکے تحقیقاتی کمیٹی بنادی گئی۔اس پر چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ معطلی سے کیاہوتاہے؟سرکار کے ہسپتال میں علاج کرانے گئے تھے،علاج کیاہوناتھابچوں کی لاشیں لے کر آگئے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کیاہسپتال کاسربراہ ذمہ دارنہیں؟کیاکسی بڑے آدمی کا کوئی قصورنہیں؟،چیف جسٹس آف پاکستان نے سماعت 31 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ 31 مارچ کووزیرصحت سندھ اورسیکرٹری موجودہوں،کسی کے گھرکاچراغ چھین لیاگیا،تمام ذمہ دارآئندہ سماعت پرموجودہوں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog