جوڈیشل مارشل لا کا مطلب چیف جسٹس نگران حکومت قائم کریں، شیخ رشید

Published on March 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 344)      No Comments


لاہور(یو این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے جوڈیشل مارشل لا سے متعلق بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین توڑنے یا بغاوت کی بات نہیں کی، جوڈیشل مارشل لا کا مطلب چیف جسٹس نگران حکومت قائم کریں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے چیف جسٹس نگران حکومت قائم کریں اور فوج کی نگرانی میں الیکشن کرانے کی ہدایت دیں،فوج کو آرٹیکل 199 کے تحت حکم کریں کہ ملک میں صاف اورشفاف الیکشن کرائے جائیں۔۔ انہوں نے کہا کیپٹن(ر) صفدر سمجھتے ہیں میں نے آئین توڑنے کی بات کی، بغاوت کا لفظ پروٹوکول کی گاڑیوں میں کیپٹن صفدر نے سیکھا ہے، نہ منی لانڈرنگ میں ملوث ہوں اور نہ ہی میرے غیرملکی اثاثے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا میں آئین پر کوئی شب خون مارنے والا شخص نہیں ہوں، کیپٹن(ر) صفدر نے جو 9 ارب روپے نکلوائے اس کیخلاف نیب میں درخواست دے دی ہے۔ انہوں نے کہا میں روندو نہیں کہ روتا پھروں گا، اللہ پر بھروسہ ہے، اللہ اسلام اور پاکستان دشمنوں کو میرے ہاتھوں سے نیست و نابود کروائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy