وزیراعظم اور آرمی چیف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

Published on April 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 254)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب پہنچ گئے، 24 ملکی فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 2 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔گورنر دمام پرنس سعود بن نائف السعود نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم پاکستان فوجی مشق “گلف شیلڈ” کی تقریب میں شریک ہوں گے۔ گلف شیلڈ فوجی مشق میں 24 ممالک شریک ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy