ضلع اوکاڑہ کے قومی اسمبلی کے 4حلقوں اور صوبائی اسمبلی کے 8حلقوں میں سے پی ٹی آئی کا پہلا باقاعدہ پینل سامنے آیاگیا

Published on April 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 632)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی ) پاکستا ن تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود شفقت ربیرہ این اے 144سابق ایم پی اے و تحصیل ناظم رینالہ خورد ملک محمد اکرم بھٹی پی پی 183اور رائے حماد اسلم کھرل پی پی 184سے الیکشن میں حصہ لیں گے ، پینل کا اعلان کردیا گیا ،ضلع اوکاڑہ کے قومی اسمبلی کے 4حلقوں اور صوبائی اسمبلی کے 8حلقوں میں سے پہلا باقاعدہ پینل سامنے آیا ہے ، عوامی حلقوں نے چوہدری مسعود شفقت ربیرہ ،ملک محمد اکرم بھٹی اور رائے حماد اسلم کھرل پر مشتمل پینل کو مضبوط ترین پینل قرار دیا ہے تفصیلات کے مطابق ضلع اوکاڑہ سے پاکستان تحریک انصاف کے واحد رکن صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود شفقت ربیرہ کھرل نے آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کے لیے اپنے پینل کا اعلان کردیا ان کے آبائی گاؤں چک خان محمد میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 184سے امیدوار رائے حماد اسلم کھرل اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 183 سے امیدوار سابق ایم پی اے وتحصیل ناظم رینالہ خورد ملک محمد اکرم بھٹی اور ان کے ساتھیوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جہاں پر چیئرمین،وائس چیئرمین ،کونسلرز ،سابق ناظمین،وکلاء سمیت اہل حلقہ کے معززین کی بڑی تعداد کی موجودگی میں ایم پی اے چوہدری مسعود شفقت ربیرہ ،ملک محمد اکرم بھٹی اور رائے حماد اسلم کھرل نے ایک پینل کے ذریعے مل کر الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا ۔اس پینل کو اہل حلقہ نے مضبوط ترین سیاسی پینل قرار دے رہے ہیں یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان ایم پی اے چوہدری مسعود شفقت ربیرہ کھرل سابق ایم این اے چوہدری شفقت عباس ربیرہ کھرل (مرحوم ) کے بیٹے ہیں اور رائے حماد اسلم کھرل بھی سابق ایم این اے رائے محمد اسلم کھرل (مرحوم ) کے بیٹے ہیں اور ملک محمد اکرم بھٹی سابق ایم پی اے اور تحصیل ناظم رہ چکے ہیں یہ پینل ضلع اوکاڑہ اور پاکستان تحریک انصاف کا پہلا پینل ہے جس کا باقاعدہ امیدواران نے اعلان کیا ہے جبکہ ابھی تک کسی سیاسی جماعت نے اپنے پینل کا باقاعدہ اعلان نہ کیا ہے حلقے کم ہونے کی وجہ سے حکمران جماعت سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی ٹکٹ کی تقسیم میں مشکلات کا سامنا ہے اسی صورت میں این اے 144،پی پی 183اور پی پی 184کے لیے ایک مضبوط پینل کا سامنا آنا عوامی سطح پر بہتر نتائج دے گا *

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme