مسئلہ کشمیر تیسری عالمی جنگ کی صورت میں دنیا کی تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔ایس۔اے۔صہبائی

Published on April 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 164)      No Comments


اسلام آباد (یواین پی)عالمی سطح پر امن و سلامتی کا قیام تصفئیہِ کشمیر کے بغیر ناممکن ہے۔اقوامِ متحدہ طفلِ تسلی کی بجائے مقبوضہ کشمیر کی آذادی کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔اگر مقبوضہ کشمیر کی آذادی کے لیے بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو ساری دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی صورت میں خمیازہ بگھتنا پڑے گا۔ان خیالات کا اظہار معروف ادیب،صحافی اور سماجی کارکن ایس۔اے۔صہبائی نے یکجہتیِ کشمیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انڈیا اور پاکستان مقبوضہ کشمیر کے منصفانہ حل میں سنجیدہ ہو جائیں ورنہ آذادیِ کشمیر کے لیے انڈیا،پاکستان کی جنگ دنیا کی تباہی کا سبب بن سکتی ہے۔جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کےصدر ایس۔اے۔صہبائی نے کہا ہے کہ انڈیا کا بے لگام میڈیا کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا۔عالمی اور پاکستانی میڈیا نے کشمیریوں کی آواز کو حقیقی معنوں میں اجاگر کیا ہے۔پاکستانی میڈیا کی بدولت دنیا میں انڈیا کا مکروہ چہرہ عیاں ہوا ۔عالمی دہشت گرد ہندوستان کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔پاکستان کشمیر اور کشمیر پاکستان کے بغیر نامکمل ہے۔ایس۔اے۔صہبائی نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ،ایمنسٹی انٹرنیشنل عالمی دہشتگروں کی ترجمانی کی بجائے مقبوضہ کشمیر کے منصفانہ حل پر خصوصی توجہ دیں ۔اگر ایسا نہ کیا گیا تو مسئلہ کشمیر ساری دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی آگ میں جھونک سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes