مکہ اور مدینہ تاریخی مساجد کی رجسٹریشن کا فیصلہ

Published on April 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 1,775)      No Comments

مکہ مکرمہ (یو این پی)سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں تاریخی مساجد کی نگرانی و حفاظت کیلئے سیاحت و قومی آثار قدیمہ بورڈ نے وزارت اسلامی امور کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔ معاہدے کے مطابق مقدس شہروں کی تمام تاریخی مساجد کی رجسٹریشن ہوگی۔ تاریخی مساجد کی حفاظت اور نگرانی کے علاوہ ان مقامات سے وابستہ تاریخی واقعات سے لوگوں کو روشناس کرایا جائیگا۔ دونوں ادارے تاریخی مقامات کے حوالے سے مستند دستاویز تیار کریں گے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme