پاک بحریہ کے سربراہ کی ترکش چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات،پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال:ترجمان

Published on May 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 165)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل ظفر محمود عباسی نے ترکش چیف آف جنرل سٹاف جنرل ہولوسی سے ملاقات کی جس میں پیشہ ورارنہ امور اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ بحری اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترکش چیف آف جنرل سٹاف جنرل ہولوسی کو پاک بحریہ کے چاق و چوبنددستے نے سلامی پیش کی ،انہوں نے خطے میں میری ٹائم کی ا من و استحکام کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کی خدمات کو سراہا۔ترجمان پاک بحریہ کا مزید بتانا تھا کہ معززمہمان کا یہ دورہ تعاون و اشتراک میں مزید وسعت و استحکام کا باعث ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes