اداکارہ جیکولین فرنینڈز کار حادثے کا شکار

Published on May 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 410)      No Comments

لاہور(یو این پی)جیکولین فرنینڈس کی گاڑی کل رات ایک حادثے کا شکار ہو گئی۔ جیکولین اس وقت سلمان خان کے گھر منعقد ہونے والی پارٹی سے واپس آرہی تھیں۔یہ پارٹی سلمان خان کی طرف سے ان کی نئی آنے والی فلم ‘ریس 3’ کی کاسٹ اور کریو کے لئے دی گئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رات 2 بجے کے قریب جیکولین پارٹی سے واپسی کے راستے میں تھیں جب ان کے ڈرائیور نے گاڑی ایک رکشے سے ٹکرا دی۔حادثے کے وقت جیکولین فرنینڈس کار کی پچھلی سیٹ پر بیٹھی ہوئی تھیں۔ خوش قسمتی سے انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں تاہم ٹکر کے باعث ان کی کار کی ہیڈ لائٹ ٹوٹ گئی جب کہ رکشےوالے کو بھی زیادہ چوٹیں نہیں آئیں۔ حادثے کے بعد جیکولین اور ان کے ڈرائیور جائے حادثہ سے فوراً فرار ہو گئے۔ یاد رہے کہ جیکولین فرنینڈس اس سے قبل بھی فلم’ریس3‘کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر حادثے کا شکار ہوگئی تھیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes