نواز شریف نے پاکستان کا بیانیہ کمپرومائز کرنے کی کوشش کی،ملکی وقار مجروح نہیں ہونے دیں گے سینیٹر شیری رحمان

Published on May 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 195)      No Comments

کراچی (یواین پی)پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہنواز شریف نے پاکستان کا بیانیہ کمپرومائز کرنے کی کوشش کی، اس بیان کے بعدپاکستان کو عالمی سطح پراورخطے میں ناکامی کاہدف بنایاجارہاہے، پیپلز پارٹی ن لیگ کے قائد کا بیان مسترد کرتی ہے ،امید ہے وہ اپنا بیان واپس لیں گے اوراس پر اپنی وضاحت دیں گے،دہشتگردی کےخلاف پاکستان کی جنگ میں زہر گھولنا برداشت نہیں کریں گے اور نہ ہی ملکی وقار پر حرف آنے دیں گے ۔کراچی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں کے ہمرا ہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحما ن کا کہنا تھا کہ نوازشریف یہ کیوں نہیں بتاتے کہ بھارت نے ہمارے و کیلوں کورسائی تک نہیں دی؟ وہ تجزیہ کار ہیں جو ایسے بیانات دے ر ہے ہیں؟میاں صاحب نے یہ کیوں نہیں بتایاکہ پاکستان نے ٹر ائل مکمل کرنیکی کیاکوششیں کیں ؟۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ کی مستقل عدم موجودگی عوام کیلیے بہت بڑا المیہ ہے، اس کی تعیناتی سے ہمیں فائدہ نہیں ہے،واشنگٹن،ماسکو،اقوام متحدہ سے مر اسلے کون دیکھ رہاہوتاہے؟جلد ہی کوئی مستقل طور پروزیر خارجہ لگایا جائے۔شیر ی رحمان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کے موقف پر کوئی دو رائے نہیں انہوں نے ممبئی ٹرائل کی بات کی جس کی تائید کرتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ممبئی ٹرائل مکمل کرنے کی کوشش میں پیش پیش رہاہے،پاکستان نے ممبئی حملوں پر 2008سے تواتر سے تعاون کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کامقدمہ ہر سطح پر لڑیں گے،ہم چاہتے ہیں ممبئی حملوں کے ذمےدار کیفر کردار تک پہنچائے جائیں۔ہم پاکستان میں امن چاہتے ہیں،امن سے ہی روزگارکے ثمرات دے سکتے ہیں،دہشتگردی کےخلاف پاکستان کی جنگ میں زہر گھولنا برداشت نہیں کریں گے۔شیر ی رحمان کہتی ہیں کہ دہشتگردی عالمی مسئلہ ہے کسی ایک ملک کی ذمے د اری نہیں،پاکستان دہشتگردی کے خلاف اس وقت اکیلاجنگ لڑرہاہے،ہماری مسلح افواج،لاانفورسمنٹ ایجنسیزاورشہریوں نے قربانیاں دی ہیں،ہم پاکستان کے وقار کو مجروح نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی چینلزپرپاکستان کےخلاف جوچل رہاہے ا سکی مذمت کرتے ہیں،پاکستان نے ممبئی حملوں پر بھارت کو شواہد پیش کیے ہیں ،امریکابھی کہہ چکاہے کہ ممبئی حملوں میں پاکستان کاکردار نہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes