ڈی پی او،ڈی سی او وہاڑی کا بوریوالا سبزی و فروٹ مارکیٹ کا دورہ

Published on July 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 388)      No Comments

brw1
بورے والا (یو این پی ) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی عوام الناس کو سستے داموں پھل اور سبزیوں کی فراہمی کی پالیسی کے تحت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر نے علی الصبح بوریوالا سبزی و فروٹ مارکیٹ کا دورہ کیا اور پھلوں سبزیوں کی آمد، فروخت ،نیلامی اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے مارکیٹ کمیٹی حکام کو ہدایت کی کہ وہ نیلامی کے عمل کو شفاف رکھیں اور ریٹ لسٹ جتنی جلد ممکن ہو تیار کر کے مارکیٹ میں تقسیم کرائیں اور منڈی میں بھی بغیر ریٹ لسٹ پھلوں اور سبزیوں کی فروخت کی حوصلہ شکنی کریں ۔اور مڈل مین کے کردار کو ختم کر کے عوام تک پھلوں اور سبزیوں کی کم سے کم قیمت تک فراہمی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے شکایت سیل کا دورہ کیا اور رجسٹر شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ درج ہونے والی شکایات پر صرف واررنگ جاری کرنے کی بجائے باقاعدہ کارروائی کیا کریں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگرنے سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ منڈی میں آنیوالے ٹرک اور دیگر ٹرانسپورٹ کو سیکیورٹی چیک کے بعد داخل ہونے دیا جائے انہوں نے سی سی ٹی وی کیمروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے کنٹرول روم کا معائنہ کیا اور مزید سیکیورٹی کیمروں کی تنصیب کی ہدایت کی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题