سمیرا ملک کو الیکشن لڑنے کی اجازت، این اے 93 سے میدان میں اتریں گی

Published on June 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 764)      No Comments

کراچی: (یواین پی) خوشاب کی سیاست میں ہلچل، سپریم کورٹ نے سمیرا ملک کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی، 2013 میں ڈگری جعلی قرار دئیے جانے پر نااہل قرار دیا گیا تھا۔سابق وفاقی وزیر نے کراچی رجسٹری میں نظر ثانی کی درخواست دائر کی تھی، جس پر سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے سمیرا ملک کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی، سابق رکن اسمبلی مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر این اے 93 خوشاب سے الیکشن لڑیں گی۔کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ کسی عورت پر جعلسازی کا دھبہ نہیں لگنے دیں گے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ فارنسک رپورٹ کے مطابق سمیرا ملک کی تصویر اصلی ہے، تحقیق کے بغیر کیسے دستخط اور تصاویر کو جعلی کہہ سکتے ہیں، اب تو جانچ کیلئے سائنسی طریقے موجود ہیں، کسی عورت پر جعلسازی کا دھبہ نہیں لگنے دیں گے۔سمیرا ملک نے 2008 میں خوشاب سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا۔ اکتوبر 2013 میں سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں بی اے کی ڈگری میں رد و بدل پر سمیرا ملک کو نااہل قرار دے دیا تھا۔ سمیرا ملک کی نااہلیت کا فیصلہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے بینچ نے سنایا تھا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے چند روز قبل پرویز مشرف کی تاحیات نااہلی بھی معطل کرتے ہوئے انہیں الیکشن میں حصہ لینے کےلیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی اجازت دے دی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题