حبیب آباد رورل ہیلتھ سنٹر میں ادویات کی کمی مریض خوار عملے کی مریضوں کے ساتھ بد تمیزی 

Published on June 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 365)      No Comments

حبیب آباد(یواین پی) حبیب آباد رورل ہیلتھ سنٹر میں ادویات کی کمی مریض خوار عملے کی مریضوں کے ساتھ بد تمیزی معمول بن گئی ای ڈی او ہیلتھ قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق لاکھوں نفوس پر مشتمل حبیب آباد اور گردونواح کے لئے واحد رورل ہیلتھ سنٹر مریضوں کی خواری کا مرکز بن گیا گزشتہ روز شہری مزمل رشید سحری ٹائم اپنی فالج کے مرض میں مبتلا بیوی کو اچانک طبیعت خراب ہونے پرہسپتال لیکر گیا مگر 24گھنٹے ایمرجنسی کھلے رکھنے کے دعوے کا پول کھل گیا لیڈی ڈاکٹر یسرا ،سٹاف نرس مبشرہ ،ڈاکٹر زوہیب ،مڈ وائف طاہرہ کی ڈیوٹی تھی مگر وہ ڈیوٹی سے غائب تھے اس دوران طاہرہ بی بی ایک کمرے سے آئی اور آتے ہی مریض کو چیک کرنے کی بجائے اول فول بکنا شروع کر دیا کہ آپ لوگ ہمیں آرام نہیں کرنے دیتے اسی طرح کرماں آباد کا رہائشی محمد عرفان اپنی والدہ کو طبیعت خراب ہونے پر ایمرجنسی لیکر گیا جہاں پر عملے نے ناگواری اور بد تمیزی سے مریض چیک کرنے سے انکار کر دیا جس پر منت سماجت سے مریض چیک کر تے ہوئے مہنگی ادویات لکھ دی جب شہری نے مرض کی بابت پوچھا تو انکا کہنا تھا کہ ہسپتال پرائیوٹ ہو گیا آپ لوگ لاہور چیک اپ کروا لیں ہمیں مرض کا نہیں پتا رورل ہیلتھ سنٹر کی اس سنگین صورتحال کے پیش نظر عوام نے ای ڈی اوہیلتھ قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes