زعیم قادری کے بعد ایک اور سابق وزیر کی بغاوت،پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

Published on June 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 162)      No Comments

لاہور(یواین پی)عیم قادری کے بعد ایک اور سابق وزیر نے ن لیگ سے بغاوت کر دی ،ایم ڈی پاکستان ٹورازم چودھری عبدالغفور نے ن لیگ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔چودھری عبدالغفور کا کہنا تھا کہ اداروں اور ایجنسیز کے خلاف مہم کا حصہ نہیں بن سکتا 28 سال وفا کی لیکن شریفوں نے28ہزار بار بے وفائی کی۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ پرویز مشرف کے ساتھیوں کی جماعت ہے، شریف برادران بادشاہ ہیں، ان کے سینے میں دل نہیں۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی رائے منصب نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے ۔اس سے قبل مسلم لیگ ن کے دو اہم اور سنیئر ترین رہنما سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور زعیم قادری بھی آزاد حیثیت میں الکشن لڑنے کا اعلان کرچکے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes