ڈی سی او وہاڑی جواد اکرم کا علی الصبح اچانک سبزی و فروٹ منڈی وہاڑی کا معائنہ

Published on January 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 239)      No Comments

\"24-1-2014
وہاڑی( یواین پی)ڈی سی او وہاڑی جواد اکرم کا علی الصبح اچانک سبزی و فروٹ منڈی وہاڑی کا معائنہ،مارکیٹ کمیٹی کے دفتر میں صفائی نہ ہونے اور شکایات رجسٹر کی عدم موجودگی،گروورز کے لیے کسی قسم کی سہولت نہ ہونے پر اظہار برہمی ۔سبزی و فروٹ مارکیٹ کے باہر قائم سہولت بازار میں مہنگے داموں سبزی فروخت کرنے پر 2 دکاندار گرفتار کرادےئے۔تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ کواردینیشن آفیسر جواد اکرم نے علی الصبح اے ڈی سی علی عنان قمر ، ای ڈی او زراعت شہزاد صابر چودھری اور ٹی ایم او میاں اظہر جاوید کے ہمراہ سبزی و فروٹ منڈی وہاڑی کا معائنہ کیا۔اور سبزی و فروٹ کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا ۔انہوں نے منڈی کے باہر قائم سہولت بازار میں سبزی کی قیمتیں دریافت کیں تو دو دکاندار گوبھی اور پیاز مہنگے داموں فروخت کرتے پائے گئے جس پر ان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا انہوں نے کہا کہ منڈی کے باہر قائم سہولت بازار کا مقصد عوام کو انتہائی کم قیمت پر سبزی فراہم کرنا ہے کیونکہ اس مقام پر نہ تو دکاندار کوکوئی کرایہ ادا کرنا نہ ہی سبزی کی باربرداری کا خرچ اٹھانا پڑتا ہے اس لیے سبزی مہنگی فروخت کرنے کا کوئی جواز نہیں۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے دفتر کے معائنہ کے دوران صفائی نہ ہونے، شکایات رجسٹر کی عدم موجودگی اور کاشتکاروں کے لیے کسی بھی قسم کی سہولت موجود نہ ہونے کا سخت نوٹس لیااور سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی وہاڑی کی سرزنش کی

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes