انتخابات 2018:الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنزکے اعدادوشمارجاری کر دیئے

Published on July 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 606)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018 کے لئے پولنگ اسٹیشنزکے اعدادوشمارجاری کر دیئے جس کے مطابق ملک بھرمیں 85ہزار 307 پولنگ اسٹیشنزقائم کیے گئے۔عام انتخابات 2018 کے لئے پولنگ اسٹیشنزکے اعدادوشمارکے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملک بھرمیں مردوں کیلئے 23ہزار 424 پولنگ اسٹیشنز جبکہ خواتین کیلئے 21ہزار 707پولنگ اسٹیشنزاور ملک بھرمیں 40 ہزار 133 مرداورخواتین کیلئے مشترکہ پولنگ اسٹیشنزقائم کئے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں 47ہزار 813،سندھ میں 17 ہزار 747 ،بلوچستان میں 4420،خیبرپختونخوامیں 12ہزار 634 جبکہ فاٹا،ایف آرمیں 1986پولنگ اسٹیشنزبنائے گئے ہیں۔اعلامیہ کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں 797 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题