بزم چراغِ ادب کے زیر اہتمام ممتاز شعراء عمر تنہا وشبیر اختر قریشی کے اعزاز میں پروقار مشاعرے کا انعقاد

Published on July 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 915)      No Comments

حبیب آباد ( محمدعرفان)بزم چراغِ ادب کے زیر اہتمام ممتاز شعراء عمر تنہا وشبیر اختر قریشی کے اعزاز میں پروقار مشاعرے کا انعقاد
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات بزم چراغِ ادب فتح پور لیہ کے زیر اہتمام جناح کالج آف انجینیرنگ ٹیکنالوجی میں نامور شاعر عمر تنہا اور ادب نواز شخصیت انجینیر شبیر اختر قریشی کے اعزاز میں پروقار مشاعرے کا انعقاد کیا گیا ۔ باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکی سعادت عابد کھوکھر نے حاصل کی۔ بعد ازاں نوجوان نعت خواں پروفیسر شاہد عباس نے مسحور کن آواز میں رسولِ کریم ﷺکی شانِ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کیا ۔مشاعرے کی صدارت مایہ ناز شاعر خالد خیال نے کی جبکہ مہمانانِ خصوصی معروف قلمکار ناصر ملک , شہرہ آفاق شاعر پروفیسر ریاض حسین راہی , نامور شاعر پروفیسر افضل صفی, نوجواں شاعر اسد رضا سحر اور شاعر اہلیبیت علمدار حسین علمی تھے جبکہ مہمانان اعزاز شفقت عابد لیہ , ظفر اقبال عدم , عبد الرب اور یونس بزدار تھے آمدہ تمام شعرا نے خوبصورت کلام سے سامعین کے دل جیتے مقامی شعرا نے بھی خوب رنگ جمایا ناصر ملک , عمران عاشر اور پروفیسر خالد محمود نے عمر تنہا اور شبیر اختر قریشی کی شخصیت بارے بھی گفتگو کی نقابت کے فرائض عمران عاشر نے ادا کیے رائٹرز ویلفیر فاونڈیشن اینڈ ہیومن رائٹس ضلع جھنگ کے چیرمین قاسم علی سیال اور صدر اسد رضا سحر نے بزمِ چراغ ادب کے سرپرستِ اعلی پروفیسر خالد محمود اور صدر عابد کھوکھر کو کامیاب مشاعرے کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی ۔تقریب کے دوران نوجوا ن سنگر محمد مجیب نے گانا گا کر تقریب کو چار چاند لگا دیئے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes