سجاول پولیس کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف خواتین بچوں بزرگوں کا سخت احتجاج

Published on July 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 546)      No Comments

 ٹھٹھہ( حمید چنڈ)ٹھٹھہ میں سجاول پولیس کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف خواتین بچوں بزرگوں کا سخت احتجاج وارڈ 5 کی ملاح برادری کے 3 نوجوان کو پولیس نے حراست میں لینے کے 2 کو منشیات او تیسری کو 3 دن غائب کرنے کے بعد 2کلو20گرام چرس میں چالان کردیا سجاول پولیس نے گرفتار نوجوان کی میرپوربھٹورو تھانہ پر گرفتار دکھاکر فریادی ایس ایچ بنوں کو بنادیا ایس ایس سجاول مسعود بنگش کی منشیات اور گٹکا کے خلاف جاری مہم میں سجاول کے پان فروش مزدور پولیس کی بھینٹ چڑھ گیا سجاول پولیس کی گٹکہ مافیا کے خلاف جاری مہم کے دوران سجاول کے وارڈ نمبر 5 کے رہائشی بس اسٹاپ کے قریب ملاح برادری کے گھروں پر بغیر لیڈیز پولیس اور مجسٹریٹ کے گھروں میں داخل ہوکر بچوں بزرگوں خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے کےبعدتین نوجوانوں کو حراست میں جاوید ولد بچو اور نوید ولد نیاز ملاح کو سجاول پولیس نے 3/4 میں چالان کرکے ایک نوجوان باقر ولد عبدالله غائب کردیا جس کی رہائی کیلئے سجاول پولیس نے دو لاکھ روپے طلب کیئے تھے نادینے پر باقر ملاح کو گرفتار کرکے میرپوربھٹورو کے تھانہ پر ایس ایچ او بنوں کی مدعیت میں 2کلو 200 گرام چرس میں چالان کردیا اس ضمں باقر ملاح کی مان بہن بیٹی اور دیگر خواتین مسمات فرزانہ  صابو امینہ زینت پٹھانی بشیر غلام نبی منیر ٹھٹھہ میں سخت احتجاج کرتے ہوئےکہا کہ سجاول پولیس گھروں سے بیگناہ افراد کو حراست میں لیکر ناجائز مقدمات میں سیاسی بنیادوں پر پھنسا رہی ہے جس کا اعلی حکام سختی سے نوٹس لیں اور گرفتار نوجوانوں کو فل فور رہائی دلائی جائے بصورت دیگر سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہون گئے۔

کمشنر حیدرآباد احسن علی منگی کا ضلع ٹھٹھہ میں قائم مختلف پولنگ اسٹینز کا تفصیلی دورا
 ٹھٹھہ( حمیدچنڈ)  کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ شہزاد فضل عباسی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمران الحسن و دیگر مختلف متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ تفصیلات کے مطابق ڈویزنل کمشنر حیدرآباد احسن علی منگی نے آج اونگر، جھرک، سونڈا، ٹنڈو حافظ شاہ اور ضلع میں قائم دیگر مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے محکمہ ورکس اینڈ سروسز ٹھٹھہ کے افسرنا کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ پولنگ اسٹیشنز کے جاری ترقیاتی کام کو جلد مکمل کرنے سمیت ضلع میں قائم تمام پولنگ اسٹیشنز پر مطلوبہ سہولیات کی موجودگی کو بھی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی و غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ بعد ازیں کمشنر حیدرآباد محسن علی منگی نے ڈپٹی کمشنر آفس ٹھٹھہ میں جنرل الیکشن 2018ء کے ضابطہ اخلاق کے متعلق ڈپٹی مکشنر ٹھٹھہ و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران سے الیکشن ضابطہ اخلاق کے حوالے سے مختلف امور پر ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر و دیگر متعلقہ افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ الیکشن ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور سیکیورٹی کے بھی بہتر انتظامات کئے جائی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme