ہمارے بیانات محاذ آرائی اور تصادم کی کیفیت پیدا کر رہے ہیں: چوہدری نثار

Published on December 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 225)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ بار بار کہا جاتا ہے کہ ہم اداروں سے تصادم کی پالیسی پر عمل پیرا نہیں ہیں لیکن ہمارے بیانات محاذ آرائی اور تصادم کی کیفیت پیدا کر رہے ہیں ، یہ صورتحال کسی بھی حوالے سے ملکی مفاد میں نہیں ہے۔ اپنے ایک بیان میں چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ن لیگ کو بے یقینی کے ماحول سے نکلنا ہوگا اور ملک کو بھی بے یقینی سے نکالنا ہوگا کیونکہ گوں مگوں کی پالیسی کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ ملک تاریخ کے انتہائی اہم موڑ پر ہے ہمیں جوش سے زیادہ ہوش سے کام لینا ہوگا ، ہمیں قوم کو مثبت اور پر امید راستے پر لگانا ہوگا۔انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کی طرف سے بار بار کہا جاتا ہے کہ ہم اداروں سے تصادم کی پالیسی پر عمل پیرا نہیں ہیں لیکن ہمارے بیانات محاذ آرائی اور تصادم کی کیفیت پیدا کر رہے ہیں اور یہ صورتحال کسی بھی حوالے سے ملکی مفاد میں نہیں ہے۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ایک عدالت کے فیصلے پر اطمینان نہیں تو دوسری سے انصاف مل سکتا ہے اور حدیبیہ کیس فیصلے کے بعد کیا یہ بات درست ثابت نہیں ہوئی؟معلوم نہیں حدیبیہ کیس پر اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے پر ہم کیا کہیں گے؟۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog