کھالوں کی قیمتوں میں ہوش ربا کمی، فلاحی اداروں کو نقصان

Published on August 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 477)      No Comments

کراچی(یواین پی) قربانی کے جانوروں کی کھالیں فلاحی اداروں کی آمدنی کا بڑا ذریعہ ہوتی ہیں، لیکن ان کھالوں کی قیمتوں میں ہوش ربا کمی نے فلاحی اداروں کے آپریشنز کو بری طرح متاثر کیا ہے۔چند سال پہلے گائیں و بیل کی کھال 5 سے 6 ہزار میں فروخت کی جاتی تھی لیکن اب کوئی 15 سو روپے میں بھی خریدنے کو تیار نہیں، اسی طرح بکرے کی کھال 600 سو روپے سے گر کر 70 سے 150 روپے پر آگئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر چمڑے کی مصنوعات کی طلب میں کمی اور چین میں بنائے گئے مصنوعی چمڑے کی مقبولیت کے باعث قربانی کے کھالوں کی قیمتیں آدھی سے بھی کم رہ گئی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题