بجلی کی بندش جاری، شارٹ فال 5560 میگاواٹ تک پہنچ گیا

Published on September 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 182)      No Comments

لاہور (یواین پی) شدید ترین گرمی میں بدترین بجلی بحران نے شہریوں کو اذیت میں ڈال دیا۔ شارٹ فال پانچ ہزار پانچ سو ساٹھ میگاواٹ ہونے کے بعد صورتحال مزید خراب ہو گئی۔ملک میں بجلی کی طلب اور پیداوار میں پانچ ہزار پانچ سو ساٹھ میگاواٹ کے فرق نے بحران سنگین کر دیا ہے۔ لاہور سمیت بڑے شہروں میں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے جینا دوبھر ہو گیا، چھوٹے شہروں اور دیہات میں صورتحال اس سے بھی خراب ہے۔فیصل آباد میں طویل لوڈشیڈنگ کے باعث فیکٹریاں بند ہونے سے مزدور بے روزگار ہونے لگے، معمولات زندگی بھی ٹھپ ہو کر رہ گئے۔ ملتان، ساہیوال، اوکاڑہ، گوجرانوالہ اور جھنگ سمیت دیگر شہروں میں بھی عوام عذاب سے دوچار ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题