وزیراعظم کا بیگم کلثوم نواز کے انتقال پراظہار افسوس

Published on September 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 221)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم عمرا ن خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمرا ن خان کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کوقانون کے مطابق تمام سہولتیں دیں گے ۔اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بھی شریف فیملی کوسہولتوں دینے کی ہدایت کی ہے ۔واضح رہے کہ کچھ دیر قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں انتقال کر گئی تھیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy