تنزانیہ میں کشتی ڈوبنے سے 136 سے زائد افراد ہلاک

Published on September 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 288)      No Comments

تنزانیہ (یواین پی) مشرقی افریقی ملک تنزانیہ میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 136 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئےہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ وکٹوریہ جھیل میں پیش آیا جہاں مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں اب تک 36 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی جاچکی ہے جب کہ درجنوں اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے 33 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے ، کشتی میں 300افراد سوار تھے اور لاپتہ افراد کے زندہ بچنے کے امکانات معدوم پڑنے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔تنزانیہ ،یوگینڈا اور کینیا کے اطراف واقع اس جھیل میں حادثات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں اور اس کی زیادہ تر وجہ گنچائش سے زائد افراد کا کشتی میں سوار ہونا اور کشتیوں کی خستہ حالی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy