عوامی تعاون سے معاشرے کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کیا جا سکتا ہے، ڈی پی او قصور جواد قمر

Published on February 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 695)      No Comments

\"PHOTO
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)عوامی تعاون سے معاشرے کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کیا جا سکتا ہے، کرائم کا خاتمہ اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ ہم ملک خرم نصراللہ خاں کے مشکور ہیں جنہوں نے دفتوہ میں پولیس چوکی کیلئے دو کنال اراضی دی اور عمارت تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ پولیس تھانہ مصطفی آباد میں سب سے زیادہ کرائم دفتوہ میں ہوتے ہیں۔ تھانہ مصطفی آباد کے ٹوٹل 48اشتہاری ہیں جبکہ42اشتہاریوں کا تعلق دفتوہ سے ہے۔ گزشتہ ماہ 600جرائم رپورٹ ہوئے جن میں150صرف دفتوہ سے ہیں۔ موجودہ حالات میں دفتوہ میں پولیس چوکی کا قیام وقت کی ضرورت تھی۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او قصور جواد قمر نے نواحی گاؤں دفتوہ میں ملک خرم نصراللہ خاں کی طرف سے دی گئی دو کنال اراضی پر پولیس چوکی ملک نصراللہ خاں (مرحوم) کا افتتاح کرنے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے سے جرائم کے خاتمہ کیلئے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد کا پولیس کے ساتھ تعاون انتہائی ضروری ہے۔ تاکہ جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کیا جا سکے۔ اس موقع پر ملک خرم نصراللہ خان نے کہا کہ اپنی یونین کونسل کی بہتری اور علاقہ کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے جگہ مہیا کی ہے۔دفتوہ کے رہائشی چوہدری فرغام نے پولیس چوکی کو گاڑی دینے کا اعلان کیا۔ ہم ڈی پی او قصور جواد قمر اور ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے پولیس چوکی کے قیام کیلئے خصوصی اقدامات کئے۔ تقریب میں ایس پی امجد محمود قریشی، انسپکٹر حسن فاروق گھمن، انسپکٹر میاں فرید، نائب صدر مسلم لیگ ن تحصیل قصور سید یوسف علی شاہ، چوہدری الماس، نواب ہمایوں، چوہدری عمر، رانا منیر، اسلم بھٹی، رانا عرفان، رانا خان بہادر،رانا عاشق ملی، سلطان، منیر احمد، رفیع ، اشرف بھٹی ودیگر معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ڈی پی او قصور کو پولیس چوکی ملک نصراللہ خاں(مرحوم) کا افتتاح کرنے پر خراج تحسین پیش کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes