جنوبی وزیر ستان آپریشن،جہانیاں کا رہائشی حوالدار محمدآصف جام شہادت نوش کرگیا،

Published on September 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 550)      No Comments

محمد آصف شہید کا جسد خاکی آبائی گاؤں لاکر نمازجنازہ کے بعد فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا
جہانیاں ( یواین پی) تفصیل کے مطابق گزشتہ سے پیوستہ روز جنوبی وزیر ستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقہ سارہ وانہ میں دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن میں پاک آرمی کے کیپٹن سمیت 7فوجی نوجوان دہشت گردوں کو جنم واصل کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے تھے،شہید ہونے والوں میں سے حوالدار محمد آصف شہید ولد لعل دین قوم کھوکھر کا تعلق تحصیل جہانیاں کے گاؤں چک نمبر158دس آر سے تھا، شہیدحوالدار محمد آصف کا جسد خاکی گزشتہ روز جی ایچ کیو روالپنڈی میں نمازجنازہ ادا کرنے کے بعد آبائی گاوں چک 158دس آر لایا گیا،جہاں شہید حوالدا ر محمد آصف کی نمازجنازہ ادا کی گئی،نمازجنازہ میں فوجی آفیسران،سیاسی سماجی عوامی شخصیات علاقے کی عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی،پاک فوج کے چاق وچوبند دستے کی طرف سے شہید حوالدار محمد آصف کو سلا می پیش کرتے ہوئے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،شہید حوالدار محمد آصف کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ چک 158دس آر کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا،پاک فوج کے آفیسران نے صدر پاکستان عارف علوی،وزیر اعظم پاکستان عمران خان،آر می چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر آفیسران کی طرف سے شہید کی قبر پر پھولوں کے گلدستے چڑھائے گئے،شہیدحوالدار محمد آصف نے سوگواران میں بیوہ،والدین ،7بہن بھائی چھوڑے ہیں،شہید کے والدلعل دین ،بھائیوں کا کہنا تھا کہ ہمیں محمد آصف کی شہادت پر فخر ہے،شہید کی بیوہ نے کہا کہ شہید محمد آصف کی بیوہ ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog