فیصل آباد (یواین پی)پیر طریقت وتنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کی زیر صدارت مرکزی سیکرٹریٹ پر ہفتہ وارعظیم الشان محفل ذکرونعت وروحانی تربیتی نشست کاانعقاد ہوا،شرکائے محفل سے خطاب کرتے ہوئے آپ نے کہاکہ جوبندہ بغیر ضرورت کے بھیک مانگتاہے ،اللہ تعالیٰ غربت کے 70دروازے اس پر کھول دیتاہے اوراگر کھانے پینے کی انتہائی سخت ضرورت پڑے تو پھر ضرورت کیمطابق کسی رحم دل اورنرم دل انسان سے ہی مانگیں کیونکہ نرم دل انسان ہی بندے کی کیفیت کو دیکھتے ہوئے احساس کریگااورعزت نفس مجروع کئے بغیر کچھ نہ کچھ دے دیگا،ہر ایک کے سامنے سوال کرنے اورمانگنے سے منع فرمایا گیا ہے۔روحانیت میں توضرو رت کے باوجود بھی کسی سے کچھ مانگنا سخت منع ہے۔بلاضرورت کسی سے سوال کرنااورمانگنا،ناشکری کے زمرے میں آتاہے اورناشکری کرنیوالے سے اللہ تعالیٰ نعمتیں چھین لیتاہے اورناشکرہ بندہ درحقیقت روحانی طو رپر لاعلاج مرض کاشکارہوجاتاہے اورآخرکاراس سے تمام نعمتیں واپس لے لی جاتی ہیں اورجس بندے سے اللہ تعالیٰ اپنی ساری نعمتیں واپس لے لے وہ دنیا وآخرت میں تباہ وبربادہوجاتاہے ،اسی لئے یہ بھی فرمایا گیا ہے کہ شیطان کا سب سے بڑا ہتھیاربندے سے ناشکری کرواناہے،اس لئے شیطان کے اس خطرناک حملے سے بچنے کیلئے ہر حال میں بندے کو اللہ تعالیٰ کاشکرگزاررہنا چاہیے۔محفل پاک کے اختتام پر ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعامانگی گئی۔