شہد کے ذریعے وزن کم کرنے کا طریقہ

Published on October 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 423)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) شہد قدرت کی ایک ایسی نعمت ہے جس کے فوائد کا کوئی شمار ہی نہیں۔ اس کی لذت اور بیماریوں سے تحفظ میں اس کا کردار اپنی جگہ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ موٹاپہ کم کرنے کے لئے بھی یہ بہت کارگر اور آسان ترین نسخہ ہے۔ اور موٹاپے میں کمی کے لئے استعمال کا طریقہ بھی اتنا آسان کہ اس سے بڑھ کر آسانی کوئی ہو نہیں سکتی۔ماہرین صحت بتاتے ہیں کہ اگر آپ اپنے جسم سے فالتو چربی ختم کرنا چاہتے ہیں تو صبح نہار منہ ایک چمچ شہد میں ایک چمچ نیم گرم پانی مکس کر کے پی لیا کریں۔ شہد اور نیم گرم پانی کے ساتھ چاہیں تو چند قطرے لیموں کا رس بھی شامل کر سکتے ہیں، اس کے اپنے فوائد ہیں۔یہ نسخہ ہے تو سادہ مگر فائدے ایسے ایسے ہیں کہ جن کی تفصیل بیان کرنے کے لئے یقیناً ایک کتاب کی ضرورت ہو گی۔ یہ موٹاپے کو تو ختم کرتا ہی ہے، ساتھ اس کے اور بے شمار فوائد ہیں جن کی وجہ شہد میں پائے جانے والے قدرتی اجزاءکی بڑی تعداد ہے۔اول تو شہد میں پائی جانے والی مٹھاس عام چینی یا شکر میں پائی جانے والی مٹھاس سے بالکل مختلف ہے۔ عام میٹھے میں ریفائن شوگر مالیکیوز ہوتے ہیں جو غیر ضرورتی حراروں سے بھرپور ہوتے ہیں اور ہمارے جسم کیلئے موٹاپے سمیت کئی قسم کے مسائل پیدا کرتے ہیں۔ اس کے برعکس شہد میں ریفائن شوگر نہیں ہوتی جس کی وجہ سے یہ ہمارے جسم کیلئے مفید ثابت ہوتا ہے ۔شہد میں پروٹین ، فائبر ، کئی طرح کے وٹامنز ، نیاسین ، وٹامن B6، فولیٹ ، رائبو فلیون اور وٹامن Cسمیت کئی طرح کی معدنیات جیسا کہ کیلشیم ، زنک ، فاسفورس ، پوٹاشیم ، سوڈیم اور آئرن پایا جاتا ہے۔ یہ بلڈ پریشر ، کولیسٹرول اور دل کی بیماری میں بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔شہد کی یہ خاص خوبی ہے کہ یہ جسم میںجمع ہونے والی چربی کو متحرک کرتا ہے اور ہمارا جسم جمع شدہ چربی کو توانائی کے لئے استعمال کرنے لگتا ہے۔ اس طرح ہمیں توانائی بھی ملتی ہے اور موٹاپے کا بھی قدرتی طریقے سے خاتمہ ہونے لگتا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme