مولانا سمیع الحق کی شہادت کھلی دہشت گردی ہے ‘مولانا فضل الرحمن 

Published on November 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 384)      No Comments

پشاور(یواین پی )جمعیت علما اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (س)مولانا سمیع الحق کی شہادت پر ردعمل دیتے ہوئے اسے کھلی دہشت گردی قرار دیدیا۔اپنے ایک بیان میں جمعیت علما اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (س)مولانا سمیع الحق کے پیروکاروں کو صبر کرنے کی بھی تلقین کی۔اس کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی، گورنر سندھ عمران اسمعیل، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیر اعلی پنجاب نے بھی واقعے پر مذمتی بیان جاری کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy