معاشی اصلاحات کا زیادہ بوجھ متوسط اور کم آمدن والے طبقے پر پڑا، گورنر سٹیٹ بینک

Published on December 4, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 167)      No Comments

کراچی: (یواین پی) گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ معاشی اصلاحات کی زیادہ بوجھ متوسط اور کم آمدن والے طبقے پر پڑا ہے۔ ملازمین کی تنخواہوں سے زائد ٹیکس کی کٹوتی اور مہنگائی اس بوجھ میں شامل ہیں۔گورنر سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معاشی بہتری کے ثمرات متوسط اور غریب طبقے تک پہنچانا ضروری ہیں۔ کاروبار میں آسانی کے لیے مزید اقدامات کرنا ہونگے جبکہ غذائی مارکیٹوں میں ذخیرہ اندوزی پر قابو پانا ہوگا۔رضا باقر نے کہا کہ موڈیز کی جانب سے معیشت کے آؤٹ لک میں تبدیلی مثبت پیشرفت ہے۔ آؤٹ لکی میں تبدیلی کا مطلب اٹھائے گئے معاشی اقدامات کی تائید کرنا ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں بہتری بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کر رہی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme