ماسکو ایکسچینج میں چینی کرنسی کا تجارتی حجم امریکی ڈالر سے تجاوز کر گیا 

Published on January 21, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

بیجنگ (یو این پی) سال 2023 میں ، ماسکو ایکسچینج میں چینی کرنسی کی ٹریڈنگ کا حجم امریکی ڈالر سے تجاوز کر گیا ، جو غیر ملکی زرمبادلہ کے لین دین کے کل حجم کا تقریباً 42فیصد  ہے۔روس کے “کومرسینٹ” اخبار نے حال ہی میں اطلاع دی ہے کہ 2023 میں ماسکو ایکسچینج میں چینی کرنسی آر ایم بی کا تجارتی حجم 34.15 ٹریلین روبل تک جا پہنچا جو 2022 کے حجم سے دوگنا زائد ہے۔ 2023 میں ماسکو ایکسچینج میں ٹریڈ ہونے والےامریکی ڈالر کا حجم تقریباً 32.49 ٹریلین روبل رہا ، جو لین دین کے مجموعی حجم کے 40فیصد سے بھی کم ہے۔ اس کے علاوہ ، یورو 14.6 ٹریلین روبل کے حجم کے ساتھ تیسرے نمبر پر ٹریڈ کیا گیا  ، جو مجموعی طور پر 18فیصد سے بھی کم ہے۔جبکہ 2022 میں ، ماسکو ایکسچینج میں امریکی ڈالر اور یورو کا مشترکہ حصہ 87فیصد تھا۔ 4 دسمبر  2023 کو ، ماسکو ایکسچینج نے  چینی کرنسی آر ایم بی  اور روبل کی تجارت کے لئے تین نئے اقدامات متعارف کروائے تھے ، جس کا مقصد مارکیٹ کے شرکاء کے لئے ایکسچینج آپریشنز کی سہولت میں اضافہ کرنا اور تجارتی خطرات کو کم کرنا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog