جہانیاں،علم و ذوالجناح اور تعزیہ کا ماتمی جلوس برآمد، قیادت خادم حسین،سیّد علی رضا شاہ نے کی

Published on September 11, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 414)      No Comments

جہانیاں(یو این پی)جہانیاںیوم عاشور کے سلسلے میں امام بارگاہ حسینیہ ملتان روڈ سے10 محرم کو صبح نوبجے علم و ذوالجناح اور تعزیہ کا ماتمی جلوس برآمد ہو اجس کی قیادت خادم حسین،سیّد علی رضا شاہ نے کی اس ماتمی جلوس میں بڑی تعداد میں عزادار شامل ہو کر ماتم داری اور نوحہ خوانی کرکے اپنا پرسہ پیش کیا۔ دوپہر بارہ بجے مرکزی چوک میں مجلس عزاءمنعقد ہو ئی جس میں ملک کے ممتاز علماءکرام اور ذاکرین فلسفہ شہادت بیان کرتے ہوئے حضرت امام حسین اور ان کے رفقاءکی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اورنماز ظہرین ادا کی بعد از مجلس سہہ پہر تین بجے مذکورہ چوک میں زنجیر زنی کی گئی۔ماتمی جلوس اپنے روایتی راستوں سے گزرکر شام پانچ بخیروعافت واپس امام بارگاہ پہنچ کر ختم ہوگیا اس موقع پرپولیس وانتظامیہ کی جانب سے انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے مجالس اورعزاءاور ماتمی جلوس کے راستوں کو سیل کیا گیا تھا جبکہ سی ٹی وی کیمرے نصب کیے اور جلوس کے شرکاءکو واک تھروگیٹس کے ڈریعے سخت تلاشی کے مراحل سے گزاراگیاجبکہ جلوس کے روٹ پر تمام گلیوں اور بازاروں کو ٹینٹ لگا کر سیل کیاگیاتھا اس موقع پرممبرقومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر،، اسٹنٹ کمشز رمیض ظفر، ایس ڈی پی اوخالدمحمود، انچاج تھانہ جہانیاں چوہدری منور گجر،، آصف جاوید،آفتاب حسین،شمس الحق لانگ،ماجد اسلم، باسط علی،راشد جٹ،خالد محمود بھٹی،محمد عمر،خالد گجر،سرور نذیر،عرفان اسلم، ملک شکیل،یو سف چھٹہ سمیت پولیس و ایلیٹ فورس ریسکیو1122.اسپیشل برانچ.سیکیورٹی برانچ،محکمہ صحت، ٹیلیفون،واپڈا سمیت دیگر اداروں کے افسران و اہلکاران بھی جلوس کے ہمراہ ہیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes